جیکب آباد ،زمین کے تنازع پر دوگروپوں میں فائرنگ،5افراد قتل ،4زخمی

جیکب آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جیکب آباد میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 5افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔جیکب آباد کے نواحی علاقے دودا پور میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں ہونے والے خونی تصادم میں 5 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایس پی جیکب آباد نے بتایا کہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جبکہ زمین کے تنازع پر دونوں گروپوں کی پنچایت بیٹھی تھی، اس دوران دونوں گروپوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی اور ایک گروپ کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس پر دوسری جانب سے بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں اب تک پانچ افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے، جب کہ دو افراد کی حالت تشویشناک ہے، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری کو روانہ کردیا گیا تھا، اور دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں