سکھر پولیس کا کچے میں آپریشن جاری، 2 مغوی بازیاب کرالیے
سکھر (انتخاب نیوز) سکھر پولیس کا کچے میں جاری آپریشن ، اہم کامیابیاں حاصل ،دو مغوی بازیاب،ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر پولیس کو کچے میں جاری آپریشن کے دوران دو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے ، آپریشن کے دوران دو مغویان کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا ، ترجمان کے مطابق ایک ماہ قبل تھانہ دادلو کی حدود سے اغوا ہونے والے مغوی کامران کورائی اور مجید گبول کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیانامعلوم مسلح ملزمان نے مغوی کامران کورائی کو تقریبا ایک ماہ قبل جبکہ مجید گبول کو ایک ہفتہ قبل دادلو کی حدود سے اغوا کیا تھا اورملزمان نے مغویوں کو سکھر گھوٹکی کے سرحدی علاقے کچے منتقل کیا اور مغویوں کی بازیابیکیلئے ورثا سے بھاری تاوان طلب کیاتھا ، ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی سربراہی میں سکھر گھوٹکی سرحدی علاقوں میں ڈاکوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا جاری آپریشن کے نتیجے میں پولیس نے مغفی اطلاع پہ کاروائی کرکے کچے کے علاقے سے مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرالیا، ترجمان کے مطابق اغوا کار مغویوں کو ایک مقام سے دوسرے مقام منتقل کر رہے تھے کہ پولیس نے اغوا کاروں کا محاصرہ کرکے تعاقب کیا ،تعاقب کے دوران اغواکار مغوی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے ،ملزمان کی گرفتاریکیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ مغویان کے اہلخانہ نے باحفاظت بازیابی پہ ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک و پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔


