پشاورحملہ،ایسی خودکش جیکٹ نہیںدیکھیں جو مسجد کی چھت اور انسان اڑادیں،افغان وزیر خارجہ
کابل:افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستانی وزرا ءسے کہا ہے کہ اپنی ناکامی کا الزام دوسروں پر نہ لگاہئیں۔ بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پر الزامات کی بجائے مسائل کا حل اپنے ملک میں تلاش کریں،متقی کے مطابق پشاور پولیس مرکز پر حملہ کی تباہی سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایک بندے کے ساتھ دھماکہ خیز مواد اتنا زیادہ نقصان کرسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے 20 سال میں ایسا بم یا خود کش جیکٹ نہیں دیکھا ہے جو مسجد کا چھت اور اپنے ساتھ سینکڑوں انسانوں کو ساتھ اڑائے، اس لئے اس واقعہ کی تفصیلی تحقیقات ہونی چاہیے۔ افغان وزیر خارجہ نے کہاکہ افغانستان کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے ،اگر کوئی کہتا ہے کہ افغانستان دہشت گردی کا مرکز ہے یا ہوتا تو پھر یہ دہشت گردی تاجکستان ، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران کو پہنچ جاتی۔ متقی کے بقول اگر دیگر پڑوسی ممالک اور افغانستان میں امن ہے تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہاں ایسی کوئی چیز نہیں اس لئے ایک دوسرے سے تعاون کیا جائے اور دوست کا ہاتھ بڑھایا جائے۔


