ایف بی آئی کی ایک بار پھر امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر کی 4گھنٹے تلاشی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی تفتیشی ادارے(ایف بی آئی)نے ایک بار پھر امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر کی تلاشی لی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ریاست ڈیلاویئرمیں واقع گھر کی 4گھنٹے تلاشی لی تاہم کوئی خفیہ دستاویزات برآمد نہیں ہوئیں۔گزشتہ 3ماہ کے دوران صدر جو بائیڈن کے دفتراور رہائش گاہ سے خفیہ دستاویزات برآمد ہوئی تھیں اور یہ تلاشی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن کے وکیل نے بیان میں کہا کہ تلاشی کے لیے صدر کی رضامندی لی گئی تھی۔ ایف بی آئی نے صدر کے گھر کی تلاشی سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق نائب صدر مائیک پینس پربھی خفیہ دستاویزات کو ہینڈل کرنے پر تنقید کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں