کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں، منافع خوری پر 20 افراد گرفتار، 6 دکانیں سیل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی عطاءالمنیم بلوچ نے شہر میں گرانفروشوں،ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں،تجاوزات اور ناغے کی خلاف ورزی پر کارروائیاںجاری رئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے خلاف ورزی پر 20افراد گرفتار جبکہ 6دکانیں سیل کئے۔اس موقع پر تجاوزات قائم کرنے پر متعدد دکانداران کو وارننگ جاری کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنیم نے کہاکہ شہر میں ناغے کی خلاف ورزی، گرانفروشی اور اسکول کالجوں کے نزدیک شیشہ فلور فروخت کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے 14افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا اور دکانیں سیل کردیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ کی نگرانی میں اسپیشل مجسٹریٹ نے صدر ڈویژن میں ناغے کی خلاف ورزی،گرانفروشی اور تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 6افراد کو گرفتار جبکہ متعدد دکانیں سیل کرکے سٹرک کو کلیئر کردیا۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر سریاب کوئٹہ اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ نے شہر کے مختلف یوٹیلیٹی سٹورز کا معائنہ کیا جہاں پرعوام کو سستے داموں اشیاءکی فراہمی کا عمل جاری رکھنے کی ہدایات بھی کی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر شہر میں روزانہ کی بنیاد پر دیگر دکانوں سمیت یوٹیلیٹی سٹورز کا معائنہ کیا جارہاہے تاکہ عوام کو بلاتعطل اشیاء ضرورت کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے،انہوں نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ہر سٹور پر ہر قسم کی اشیاءضرورت وافر مقدار میں موجود رہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے سرکاری آٹے کی فروخت جاری ہے جس سے کافی حد تک آٹے کے بحران پر قابو پایا گیا ہے انتظامیہ اور متعلقہ حکام مشترکہ تعاون کے ساتھ اس عمل کو جاری رکھنے کیلئے مزید بہتر اقدامات کرینگے۔


