بھاگ ناڑی میں 4 افراد کا قتل ڈاکوﺅں کے ہاتھوں ہوا، انتظامیہ نوٹس لے، متحدہ لہڑی قبائل
کچھی (انتخاب نیوز) آج بھاگ ناڑی میں لہڑی قبیلے کے چار نوجوان کا چوروں و ڈاکوﺅں کے ہاتھوں بےدردی سے 4 نوجوانوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا جائے۔ دن دہاڑے ڈاکووں کے ہاتھوں شریف النفس لوگوں کو اغواءکرکے قتل کرنا افسوس ناک ہے۔جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہیں۔ متحدہ لہڑی قبائل کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج کی اس بزدلانہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہیں۔ہمیں افسوس اس بات پر ہے کہ حکومت کی جانب سے اپنے نااہلی ونکامی کو چھپانے کےلیئے اس غمزدہ واقعہ چوری اور اغوا کا ہے مگر صوبائی حکومت کی جانب سے اپنے ناکامی کو چھپانے کےلیئے اور چوروں و ڈاکوں کو گرفتار کرنے کے بجائے اس کی پشت پناہی کررہیں ہیں اور اس واقعہ کو زمینی تنازع کا رنگ دیا جارہاہے۔ جو ہمارے ساتھ سراسرناانصافی کی مترادف ہے ہم اپنے سارے معزز قبیلوں کے سامنے ایک بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ آج کا اس درد ناک بزدلانہ واقعہ کچھ اس طرح ہوگیا کہ ہمارے لہڑی قبیلے کے لوگ دو ٹریکٹر جواری سے لوڈ بھاگ شہر کی جارہا تھے کہ راستے میں انہیں کچھ نقاب پوش افراد چوروں و ڈاکوﺅں کی شکل میں اسلحہ کے زور پر روک کر چوری کی غرض سے ٹریکٹروں کے سات اغوا کیا گیا تھا۔ بعد میں مزاحمت پر قتل کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیئے پورے صوبے میں چوروں و ڈاکوں کے سامنے بے بس اب اس واقعہ کو دوسرا رنگ دینا قابل افسوس ہے جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔


