حب،مسافر کوچ میں زنانہ لباس میں ملبوس مسافر سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

حب ( نمائندہ انتخاب ) پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی منشیات برآمداسمگلر گرفتار اس حوالے سے ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان)کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرچمن سے کراچی جانے والی مسافر کوچ میں خواتین کے کپڑوں میں ملبوس مسافر سے 26.5کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکر کے مسافر اسمگلر کو حراست میں لے لیاپکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت1.688ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔واضح رہے کہ یہ منشیات مسافر نے اپنے جسم پر جیکٹ کے اندر چھپائی تھی مسافر چمن سے کراچی جانے والی بس جے ایم مووزر میں سفر کر رہا تھا۔پاکستان کوسٹ گارڈز اپنی روٹین کے مطابق مسافروں کو چیک کرتے ہوئے بس میں موجود 12سالہ بچہ جو کہ خواتین کے لباس میں ملبوس تھادوران تلاشی 26.5کلو گرام چرس برآمدکی۔واضح رہے پاکستان کوسٹ گارڈز ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر اپنے عوام کی حفاظت اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے چیکنگ کرتی ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈزآئین اور قانون کے مطابق اپنا کام سمگلنگ اور منشیات کے خلاف جاری رکھے گااورپاکستان کومستحکم کرنے میں اپنا قانونی کردار کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں