کچلاک میں فلنگ اسٹیشنوں کا معائنہ، ناپ تول میں کمی پر 2 پمپ سیل، 11 افراد گرفتار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایت اور عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر کچلاک وقار کاکڑ نے کچلاک شہر کے مختلف فلنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے فلنگ اسٹیشنوں پر پٹرول کے گیج اور سٹوریج ٹنیک چیک کیاجبکہ حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے اور مطلوبہ مقدار اور ناپ تول میں کمی کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 پٹرول پمپس سیل جبکہ گیارہ افراد کو گرفتار کرلیا۔اسسٹنٹ کمشنر کچلاک وقار کاکڑ نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت اور عوامی شکایت کے پیش نظر فلنگ اسٹیشنوں کا معائنہ اور ان کے خلاف کریک ڈاو ن کیا جارہا ہے ہے کیونکہ اکثر فلنگ سٹیشنوں پر حفاظتی ایس او پیز کی خلاف ورزی سمیت کئی فلنگ اسٹیشنوں پر پٹرول کا گیج مختلف ہونے پر پٹرول پمپس کو عارضی طور پرسیل اور مینیجر کو گرفتار کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ممکنہ حادثات کی روک تھام،شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے اور کم مقدار میں پیٹرول فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فلنگ اسٹیشنوں پر گیج کی کمی اور حفاظتی ایس ایس پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ بلاامتیاز کارروائی جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں