کورونا وائرس سے سوئی کا رہائشی جاں بحق

کورونا وائرس سے سوئی کا رہائشی جاں بحق تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس بلوچستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ایک مزید شخص کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوئی کا رہائشی دودا خان باخلانی کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے رحیم خان اسپتال میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کورونا سے ہلاک شخص پی پی ایل سوئی میں ملازم بھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے دوسرے دن دودا خان میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد وہ اسپتال منتقل ہوئے تھے جہاں وہ بعدازاں انتقال کر گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں