چیف سیکرٹری بلوچستان سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر اراکین اسمبلی کو بریفنگ دیں گے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی پیر کو دن 12بجے بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ میں اراکین اسمبلی کو سرکاری گاڑیوں کی دیگر صوبوں میں استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دینگے ان خیالات کا اظہارپبلک اکاونٹ کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہا چیف سیکرٹری بلوچستان نے جمعرات کو بلوچستان اراکین کو سرکاری گاڑیاں جو دیگر صوبوں میں سرکاری آفیسران کے زیر استعال ہے اِن گاڑیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دینی تھی لیکن چیف سیکرٹری بلوچستان نے سپیکر سے معذرت کرلی ہے کیونکہ اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں صوبائی وزراءاعلیٰ اور چیف سیکرٹریز کو اعلیٰ سطحیٰ اجلاس کیلئے طلب کیا ہے اب چیف سیکرٹری بلوچستان بروز سموار دن12بجے بلوچستان اسمبلی اراکین کو بریفنگ دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دو ماہ قبل اسمبلی اجلاس کے دوران پوائنٹ آرڈر پر صوبائی حکومت کی توجہ صوبے سے چلے جانیوالے سرکاری آفیسران کے زیر استعمال بلوچستان کی سرکاری گاڑیوں کی تفصیل مانگی تھی چونکہ 2ماہ تک چیف سیکرٹری نے رپورٹ اسمبلی میں جمع نہیں کروائی گزشتہ روز اسمبلی اجلاس میں میرے نشاندہی پر قائمقام سپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے رولنگ دی کہ چیف سیکرٹری بلوچستان جمعرات کو دن 12بجے اراکین اسمبلی کو بریفنگ دینگے اب یہ بریفنگ سموار دن 12بجے منعقد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں