نظریاتی سیاسی لوگوں کو اختلاف رائے کے باوجود احترام کا رشتہ قائم رکھنا چاہیے، میر اسرا زہری

خضدار (بیورو رپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے کہا کہ نظریاتی سیاسی لوگوں کو اختلاف رائے رکھنے کے باوجود احترام کا رشتہ قائم رکھنا چاہیے کیوں کہ سیاست ایک رضا کارانہ فعل ہے جو کہ معاشرے کی بھلائی اور معاشرے میں بسنے والے لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق کے لئے متحد اور منظم کر کے شعور، بیداری کے لئے راغب کرنا ہے لیکن حقیقت میں ملک میں سیاست انتشار اور در بدری کا شکار ہے، سیاست کو گرداب اور بے ہنگم بہنور سے نکالنے کےلئے مستقل مزاجی کے ساتھ جہد مسلسل پر قائم رہ کر آگے بڑھنا چاہیے۔ ان خیالات اظہار بی این پی عوامی کے سربراہ میر اسرار اللہ خان زہری نے خضدار کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں شعوری طور پر وطن دوستی قوم دوستی کی سیاست کو اپناتے ہوئے آخری دم تک جہد جاری رکھوں گا۔ وطن دوست اور قوم پرست اور جمہوری جدوجہد کرنے والے قوتوں کو یکجاءکرنے کے لئے کوششیں کرتا رہوں گا، میں پوری ایمانداری سے اس عمل کو آگے بڑھاتا رہوں گا، رکاوٹیں آئیں گی ضرور مگر اپنے حصے کا کام تندہی سے انجام دونگا، بلوچستان کے پر آشوب حالات میں آنے والی نسل کو یک قومی سوچ کے لئے راغب کرنے کے لئے کوششیں کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں