کوہلو میں سستاآٹا سیل پوائنٹس پر سیکورٹی اہلکاروں اور فوڈ عملے نے ہاتھ صاف کرلیا، عوام مایوس

کوہلو (آئی این پی) منصوبہ بندی کا فقدان، سستاآٹا سیل پوائنٹس بدنظمی کا شکار آٹے کے درجنوں تھیلے مبینہ طور پر سیکورٹی کے لئے تعینات اہلکاروں اور فوڈ عملے نے حاصل کیا لوگ خالی ہاتھ لوٹ گئے تفصیلات کے مطابق منصوبہ بندی کا فقدان سستا آٹا سیل پوانٹس بدنظمی کا شکار لوگ سستے آٹے سے محروم ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صوبائی حکومت کی اعلان کردہ نرخوں پر سستے آٹے کی فراہمی بری طرح بدنظمی کا شکار ہوئی ہے ناقص منصوبہ بندی کے باعث شہری بڑی تعداد میں مایوس لوٹ گئےالبتہ سستا آٹا سیل پوانٹس سے من پسند لوگ بڑی مقدار میں آٹا حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے سیکیورٹی کے لئے تعینات پولیس لیویز اہلکاروں کے ساتھ ساتھ محکمہ فوڈ کے عملے نے بھی سستے آٹے میں خوب ہاتھ صاف کرلئے کسی نے 15 تو کوئی 5 تھیلہ حاصل کرسکا لیکن سستا پوانٹس میں آنے والے غریب عوام لوگوں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آٹا تقسیم نہیں کرنا تھا ہمیں کیوں ذلیل کیا ہے سستا آٹا سیکیورٹی کے لئے تعینات لیویز پولیس اور محکمہ فوڈ کے عملے نے حاصل کرلیا ہے تاہم ہم دیکھتے ہی دیکھتے رہ گئے ہیں شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ فوڈ کی ٹرک پہلے سے ہی خالی 250 سے 300 تھیلے باقی تھیلے کہاں گئے ہیں جب محکمہ فوڈ کے مطابق ضلع میں آج 400 تھیلے سستا آٹے کے لائے ہیں شہر میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ تین ہزار سے تین ہزار دوسو روپے تک فروخت ہورہا ہے جس سے مزدور طبقہ کی قوت خرید جواب دے گئی یے شہریوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کیا ہے سختی سے نوٹس لیکر خرد برد کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں