گوادر میں پی ایس ایل نمائشی میچ منعقد کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ:گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر اورگوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی صدر حنیف حسین نے کوئٹہ میں پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے نمائشی میچ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے مطالبہ کیا ہے کہ سی پیک کے مرکز گوادر میں بھی پی ایس ایل کا نمائشی میچ منعقد کیاجائے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر حنیف حسین نے کہا کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلے گئے میچ سے بلوچستان میں بین الاقوامی میچز کے انعقاد کے دروازے کھل جائیں گے اور بلوچستان میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ ملے گا۔گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی صدر حنیف حسین کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں انٹر نیشنل کرکٹرز کے کھیلنے سے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہو گا لہذا ،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کوئٹہ کے بعد اب دنیا کے خوبصورت ترین اسٹیڈیم میں شمار ہونے والے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نمائشی میچ منعقد کرائیں،بلوچستان کے عوام کرکٹ سے بے پناہ محبت کرنے والے ہیں۔گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی صدر حنیف حسین کا کہنا تھا کہ گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی صدر حنیف حسین کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی ہرگز کمی نہیں ہے ،سہولیات کی کمی اور نامساعد حالات کے باوجود بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت پوری دنیا میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا ہے اگر یہاں کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات اور حوصلہ افزائی مل جائے تو بے پناہ صلاحیتوں کے مالک یہ کھلاڑی مختلف کھیلوں میں پاکستان کو عالمی چمپئن بنواسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں