ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے شادی کرنے کا راز بتادیا

نئی دہلی:ایک دہائی بعد ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے شادی کرنے کا راز بتادیا۔ثانیہ مرزا نے حال ہی میں آن لائن انٹرویو دیتے ہوئے شعیب ملک سے محبت اور اس سے شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنے شوہر کو کو دنیا کا سب سے ان رومانٹک انسان بھی قرار دیا۔ایک سوال کے جواب میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے اور شعیب ملک کے درمیان ابتدائی طور پر تعلقات استوار ہوئے تھے جس کے بعد ہی ان کا تعلق رشتے میں بدلا۔بھارتی ٹینس اسٹار نے بتایا کہ شعیب ملک دل کے سچے تھے اور انہوں نے ان سے کچھ ہی وقت بعد کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس معاملے میں ان کے گھروالوں سے بھی بات کریں گے۔انہوں نے شعیب ملک کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دل کے صاف اور سچے ہیں، انہوں نے ان سے کوئی بات نہیں چھپائی اور انہیں صاف صاف کہا کہ اگر وہ ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو وہ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ سے بھی بات کریں گے۔انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا نے بتایا کہ بس شعیب ملک کی سچائی سے ہی ان کا پیار اور تعلقات رشتے میں بدل گئے اور انہوں نے شادی کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں