وزیراعظم کی خصوصی ایڈوائس پر پارلےمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو ہوگا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پارلےمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ( بدھ کو ) شروع ہو گا قومی سلامتی اور معاشی صورتحال پر بحث ہو گی ۔ملکی حالات کے حوالے سے وزےر اعظم کی خصوصی اےڈوائس پر صدر مملکت نے پارلےمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کےا ہے ۔ اجلاس مےں سانحہ پولےس لائنز پشاور کے تناظر مےں ملک مےں امن و امان کی صورتحال پر ارکان اظہار خےال کرےں گے ۔ ارکان پارلےمنٹ کو حکومت کی طرف سے اےپکس کمےٹی کے حالےہ اجلاس کے فےصلوں کے بارے مےں اعتماد مےں لےا جائے گا ۔ ارکان سے نےشنل اےکشن پلان پر عملدرآمد کے لےے تجاوےز طلب کی جائےں گی ۔ وزےر اعظم شہباز شرےف کا اجلاس کے آغاز مےں خطاب متوقع ہے جبکہ وزےر دفاع خواجہ محمد آصف ، وفاقی وزےر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں قومی سلامتی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کے بارے مےں ارکان کو آگاہ کرےں گے ۔ قومی سلامتی کے معاملے پر مشترکہ اجلاس تفصےلی قرار داد کی منظوری متوقع ہے جبکہ مشترکہ اجلاس کے حوالے سے حکومت اپوزےشن کی پارلےمانی جماعتوں کے اجلاس بھی ہوں گے ۔


