نوشکلی ایل پی جی پلانٹ کی تنصیب آخری مراحل میں داخل

نوشکی:نوشکی کے علاقے احمدوال میں بادینی ایل پی جی گیس پلانٹ کی تنصیب کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا،عنقریب پلانٹ کا پروقار تقریب میں زریعے افتتاح کیا جائے گا،نوشکی کے صحافیوں کے ٹیم نے گذشتہ روز احمد وال میں بادینی ایل پی جی گیس پلانٹ کے سائیٹ کا دورہ کیا ،سی ای او چئیرمین عطا اللہ بادینی نے میڈیا نمائندوں کو بادینی ایل پی جی گیس پلانٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس پلانٹ سے نہ صرف نوشکی بلکہ قریبی تمام اضلاع اور شہروں کو ایل پی جی گیس کی فراہمی میں آسانی ہوگی،اس سے قبل کوئٹہ سمیت دوردراز علاقوں سے ایل پی جی گیس منگوائی جاتی تھی اور بعض اوقات شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے کئی کئی دن لوگ گیس سے محروم رہتے تھے مگر اب نوشکی سمیت پورے رخشان ڈویژن کو ایل پی جی گیس کے حوالے سے کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی جبکہ مناسب و کم قیمت پر اپنے شہر میں انہیں ایل پی جی گیس آسانی کے ساتھ میسر ہوگی انہوں نے کہاکہ پلانٹ کے تمام کام مکمل و آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں جبکہ پلانٹ کو اوگرا سمیت حکومت سے این او سی مل چکی ہے اب جلد از جلد ایل پی جی پلانٹ سے گیس کی ترسیل سلنڈرز کے ذریعے شروع کردی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں