سریاب روڈ پر گرانفروشوں کیخلاف کارروائی، 13 افراد گرفتار
کوئٹہ (آن لائن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی سریاب نے گرانفروشوں اور منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 13 افراد گرفتار کرلیا۔اسسٹنٹ کمشنر سریاب کوئٹہ نثار احمد لانگو کی نگرانی میں اسپیشل مجسٹریٹ سریاب مسعود بگٹی نے ارباب کرم خان ، سبزل روڈ و نواحی علاقوں میں کارروائیاں کیں۔اس دوران متعدد دکانداروں کو تنبیہ بھی کی گئی کہ وہ سرکاری نرخنامہ آویزاں کرنے سمیت زائد المیعاد اشیاءفروخت نہ کریں انہوں نے کہاکہ شہر میں روزانہ کی بنیادوں پر چیک اینڈ بیلنس جاری ہے کسی کو مصنوعی مہنگائی کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
Load/Hide Comments


