قلات میں بجلی کے ستائے عوام نے احتجاجاً کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کردی

قلات (انتخاب نیوز) قلات کے کلی کوئنگ کے مکین خواتین و بچوں کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ و بار بار ٹرپنگ کے خلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ پر احتجاج، رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کرکے دھرنا دیا، بجلی کی بحالی کا مطالبہ، احتجاج کے باعث سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ واپڈا حکام کی جانب سے بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے برقی آلات جلنے لگیں جبکہ صارفین ذہنی مریض بن چکے ہیں طعیل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ و ٹو فیز سسٹم نے کوئنگ سمیت قلات کے عوام کو ذلیل کرکے رکھ دیا ہے عوام کیجانب سے بار بار احتجاج اور واپڈا زمہ داران و حکومت کی جانب سے یقین دہانی صرف طفل تسلی ہے آخر میں انتظامیہ و واپڈا حکام کی جانب سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا اور پر امن طور پر مظاہرین منتشر ہوگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں