تربت ڈنک کا واقعہ بلوچ ننگ و ناموس پر حملہ ہے ۔ بی ایس او پجار

بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے تربت کے علاقے ڈنک کے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے یہ واقعہ بلوچ ننگ ناموس پر حملہ ہے سرکاری سرپرستی پر چلنے والے گروہ کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا ہم متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس واقعہ میں ملوث تمام افراد کیخلاف سنگین جرائم کا کیس چلایا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا بلوچستان میں آئے روز بدامنی میں زوربہ اضافہ ہوتا آرہا ہے مقامی انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے بلوچستان کو ایک بار پھر خوں ریزی ڈکتی کی طرف لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا موجودہ سیلکٹڈ حکومت کی زمہ داری بنتی ہے اپنے شہریوں کے حقوق جان مال کی حفاظت کریں مگر حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے گھروں میں گھس کر عورتوں پر حملہ کیا جاتا ہے انتہائی شرمناک عمل ہے اس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے ایک بار پھر زور دیا اس واقع کی شفاف تحقیقات کرکے نامزد ملزمان کو کرار سزا دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں