سی ٹی ڈی کا خانیوال میں مقابلہ، ایک تخریب کار ہلاک، اسلحہ و بارود برآمد
خانیوال (انتخاب نیوز) خانیوال میں سی ٹی ڈی اور تخریب کاروں کے درمیان مقابلہ۔ اطلاعات کے مطابق خانیوال میں سی ٹی ڈی اور تخریب کاروں کے درمیان مقابلے میں ایک تخریب کار ہلاک ہوگیا۔ سی ٹی ڈی اور تخریب کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جاں بحق مشتبہ شخص کی شناخت عرفان اللہ کے نام سے ہوئی جو کرم ایجنسی میں ایف سی پر حملوں میں ملوث تھا۔ ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ و کارتوس برآمد کرلیے گئے۔
Load/Hide Comments


