کوئٹہ سے این اے 265 پر ضمنی انتخاب کیلئے 32 امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265 کوئٹہ ٹو کے ضمنی الیکشن کیلے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہوگیا سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں سمیت 32 امیدواروں نے انتخابی عمل کا حصہ بننے کیلئے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ افسر سید نذیر احمد حریفال کے روبرو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جے یو آئی اور عوامی نیشل پارٹی کے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265 کوئٹہ ٹو پر ضمنی الیکشن کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا 13 فروری تک ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 16 فروری تک متعلقہ ایپلیٹ ٹربیونل کے پاس جمع کرائی جاسکیں گی۔ ایپلیٹ ٹربیونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلہ 20 فروری تک کیا جائیگا21 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی 22 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔ 23 فروری 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے جبکہ پولنگ 16 مارچ 2023 کو ہوگی۔ریٹرننگ آفیسر سید نذیر احمد حریفال کے مطابق کل 45 کاغذات نامزدگی کے فارم جاری کئے گئے اور 32 کاغذات جمع کرائے گئے قومی اسمبلی کے اس حلقہ میں کل ووٹرز کی تعداد 404391 جسمیں 226435 مرد ووٹرز اور 177856 خواتین ووٹرز شامل ہیں ضمنی الیکشن لڑنے کیلے پاکستان پیپلز پارٹی کے پانچ امیدواروں سید داود آغا ۔نورالدین کاکڑ ۔علی مدد جتک ۔نصیب اللہ اور سحر گل خلجی نے جبکہ تحریک انصاف کے قاسم سوری اور نوابزادہ شریف جوگیزئی پشتونخوامیپ کے محمود خان اچکزئی اور ذاکر خان کاسی جمعیت علماءاسلام (نظریاتی) کے قاری مہراللہ نیشنل پارٹی کے اسحاق علی اور محمد رمضان ہزارہ ۔ایم کیو ایم کی طلعت رحمان اور عمران کاکڑ ۔تحریک لبیک کے وزیر احمد نورانی ۔راہ حق پارٹی کے شکیل احمد گجر مسلم لیگ (ن) کی راحیلہ حمید خان درانی ،نسیم الرحمان اور غلام حیدر اچکزئی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے محمد رضا بلوچستان عوامی پارٹی کے حاجی فوجان بڑیچ پشتون خواہ میپ خوشحال گروپ کے نصراللہ زیرے اور سلام خان بڑیچ جبکہ آٹھ آزاد امیدواروں نازی اسلم ۔نعمت اللہ ۔طالب حسین ۔دانش مرزا ۔شاہ میر ہاشمی ۔مقبول احمد ۔عبدالناصر اور ولی محمد جبکہ بی این پی کے محمد جمال، نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔


