مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءسردار مہتاب عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی
اسلا م آبا د :مسلم لیگ ن کے رہنما سردار مہتاب عباسی نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر تے ہو کہا کہ پارٹی قیادت تک تحفظات پہنچانے کی کوشش کی لیکن کوئی حل نہ نکلا، سیاسی جماعتوں کا بنیادی ڈھانچہ فیل ہوچکا ہے،حالات اتنے ابتر ہیں کہ اپنی جماعت کے بیانیے کا دفاع نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی قیادت ایسے لوگوں کے ہاتھ میں ہے جن کا پارٹی سے کوئی فکری رشتہ نہیں،پارٹی کا وجود خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خطرے میں ہے، ہماری پارٹی پنجاب تک سمٹ چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کی ذمہ دار اسٹیک ہولڈرز سمیت ہم سب ہیں، پارٹی کے لیے ہم نے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں،نوازشریف کو اپنے اختلافات سے متعلق آگاہ کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ عوام اس وقت مہنگائی کے عذاب سے گزر رہے ہیں،بلین ڈالرز قرضے لے کر بھی ملکی مسائل حل نہیں ہو رہے۔ان کا کہنا تھا کہ 4،5 لوگ بیٹھ کر پارٹی کے فیصلے کرتے ہیں، بہت عرصے سے خاموش تھا ،شاید مجھے خاموش نہیں رہنا چاہیے تھا۔سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا غلط فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی مہنگائی سے لوگ مر رہے ہیں،مسلم لیگ ن کا کے پی، سندھ بلوچستان سے خاتمہ ہو چکا ہے،صوبائی قیادت پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔، اسے فوراً تبدیل کیا جائے، مریم نواز شریف کی بیٹی ہے، آمد پر احتجاج نہیں کرینگے ۔تقریب سے خطاب میں سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی مہنگائی سے لوگ مر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لاکر غلط فیصلہ کیا گیا، سارا گند اپنے ذمے لے لیا گیا۔سابق گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے میں ن لیگ کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے، صوبائی قیادت پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔


