بلوچستان ، 32اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ ، پولنگ کا عمل جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت پولنگ کا عمل جاری ہے، انتخابی عمل شفاف بنانے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آج چئیرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔ 8 میونسپل کارپوریشن ، 43 میونسپل کمیٹیوں ، 790 یونین کونسلز کے نو منتخب کونسلر ووٹ ڈالیں گے۔ چئیرمین اور وائس چیئرمین کا انتخابی عمل شام 6 بجے تک جاری رہے گا، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں