پاکستان سے خصوصی امدادی طیارہ شام پہنچ گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے خصوصی امدادی طیارہ زلزلے سے متاثرہ ملک شام پہنچ گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق طیارے کے ذریعے شامی زلزلہ متاثرین کے لیے بھیجے گئے سامان میں 4 ہزار کمبل، 6 ہزار خیمے شامل ہیں،امدای سامان پی آئی اے کی خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد ایئر پورٹ سے شام روانہ کیا گیا۔
Load/Hide Comments


