جمعیت علماءاسلام کے نمائندے عوامی توقعات پر پورا اتریں گے ، مولانا عبدالغفورحیدری
کوئٹہ( این این آئی) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے بلوچستان بھر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں یونین کونسلز کی سطح پر جمعیت علماءاسلام کے منتخب ہونے والے چیئرمینز اور وائس چیئر میننر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماءاسلام کے نمائندے عوامی توقعات پر پورا اتریں گے ،انہوں نے کہا کہ مقامی دفاتر میں لوگوں کے مسائل حل کرنے کے ساتھ علاقے کی تعمیر وترقی میں بھی کردار ادا کریں گے۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام کے منتخب ہونے والے تمام چیئرمنز خراج تحسین کے لائق ہے انکی وجہ سے جمعیت کا پیغام گھر گھر پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ لادین قوتیں آخری سسکیاں لے رہی ہے جمعیت علماءاسلام کے گرانقدر کوششوں نے انہیں پارلیمنٹ سے آو¿ٹ کرکے پارلیمنٹ کو بے دین قوتوں سے صاف کردیا آئندہ دور میں جمعیت علماءاسلام بلوچستان سمیت پورے ملک میں مضبوط و مستحکم قوت کے ساتھ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی جمعیت علماءاسلام کے مخلص ورکرز جماعت کے گلدستہ ہے انکے بدولت جماعت کے پیغام گلی گلی تک پہنچ رہا ہے عمران کے سیاست زمین بوس ہوچکی ہے آئندہ دور ملک میں جمہوری جماعتوں کے مضبوط حکومت قائم ہوگی۔


