سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، بلاول

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مشترکہ دفاعی معاہدے کو تاریخی پیشرفت اور ملکی تاریخ کا اہم سنگِ میلہے۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ملکی تاریخ کا اہم سنگِ میل اور ایک تاریخی پیشرفت ہے، معاہدے سے ہماری دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط ہوں گی۔ یہ معاہدہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ، خطے اور عالمی امن کے لیے تاریخی دستاویز ہے۔بلاول بھٹو نے معاہدے کو ممکن بنانے میں کردار پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے اظہارِ ستائش بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا تھا جس کے تحت تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے تمام شعبوں کو مزید وسعت دیتے ہوئے مضبوط بنایا جائے گا اور تینوں ممالک میں سے کسی ایک کے خلاف کوئی بھی مسلح حملہ تینوں ممالک کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔اس تاریخی معاہدے پر سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان، ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز (جمعے کو) مکہ مکرمہ میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے موقع پر دستخط کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں