اب ایک ٹوئٹ میں 4 ہزار الفاظ لکھے جا سکیں گے
واشنگٹن : ٹوئٹر پر 280 کی بجائے 4 ہزار حروف کی ٹوئٹ لکھنا ممکن ہو گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ امریکا میں سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کا حصہ بننے والے افراد کو دی جائے گی۔واضح رہے سب سے پہلے ایک ٹوئٹ میں 140 حروف کا استعمال ہوسکتا تھا، لیکن 2017 میں حروف کی تعداد 280 کر دی گئی۔ 4 ہزار ٹوئٹ کی خبر کو ٹوئٹر نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے ہی منفرد انداز میں اپنے صارفین تک پہنچایا ہے۔ ٹوئٹر نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ کبھی ا?پ کو اپنی بات کہنے میں زیادہ الفاظ کی ضرورت ہوتی ہے۔واضح رہے اس خبر کا عندیہ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے گزشتہ ماہ ہی دے دیا تھا، جب ان سے صارف کی جانب سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا وہ ٹوئٹ میں استعمال کیے جانے والے حروف کی تعداد کو بڑھانے کا سوچ رہے ہیں؟صارف نے یہ بھی پوچھا تھا کہ کیا ٹوئٹ میں حروف کی تعداد 4 ہزار تک ہو سکتی ہے ؟ ایلون مسک نے کہا تھا کہ ہاں ایسا ممکن ہے۔


