ساتھیوں کی بے رخی، پی ٹی آئی کارکنان شہباز گل سے کٹنے لگے

لاہور (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل ساتھی رہنماو¿ں کی بے رخی کا شکار ہیں۔پارٹی رہنما میڈیا سے بات کرتے ہیں، شہباز گل ساتھ کھڑے ہوکر سنتے ہیں اور جب شہباز گل کی باری آتی ہے تو رہنما کٹ جاتے ہیں۔ فواد چوہدری اور اسد عمر حالیہ دنوں کی نمایاں مثال ہیں۔ میڈیا ٹاک کے دوران اسد عمر کو تو شہباز گل نے روکنے کی بھی کوشش کی لیکن وہ رکے نہیں۔ شہباز گل چند دن پہلے یہ شکوہ بھی کرچکے ہیں کہ ان کی پیشی پر پارٹی کارکن عدالت نہیں پہنچتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں