کراچی میں رینجرز موبائل کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر کی ویڈیو، ملزم منشیات فروش ہے، رینجرز
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے علاقے پاک کالونی سگنل پر رینجرز موبائل کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔ واقعہ 10فروری کی صبح 11 بجے پیش آیا، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رینجرز موبائل سے ٹکر کے بعد موٹر سائیکل سوارگرگیا، تین رینجرز اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے بعد رینجرز اہلکار موٹرسائیکل سوار کو موبائل میں بٹھا کرلے گئے۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزم دوران چیکنگ رینجرز اہلکار کو ٹکر مار کر بھاگ رہا تھا، رینجرز کی گاڑی نے پیچھا کر کے موٹر سائیکل سوار ملزم کو ٹکر مار کر گرایا، گرفتار ملزم منشیات فروش ہے۔ ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزم دوران چیکنگ رینجرز اہلکار کو ٹکر مارکربھاگ رہا تھا۔
Load/Hide Comments


