بلدیاتی انتخابات کا دوسرامرحلہ ، بلوچستان بھر میں نمایاں کامیابی حاصل کی، نیشنل پارٹی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 2018 میں نیشنل پارٹی کو دیوار سے لگانے والے اس خوش فہمی میں مبتلا تھے کہ وہ نیشنل پارٹی کو عوام سے دور کرے گے۔ آج نیشنل پارٹی قائد عوام ڈاکٹر مالک بلوچ کی قیادت میں بلوچستان کی بڑی نمائندہ قوم دوست جمہوری سیاسی جماعت بن چکی ہے۔ نا صرف تنظیمی لحاظ سے پورے بلوچستان میں فعال ہے بلکہ مخلص قیادت اور کارکنوں کی شبانہ روز محنت اور جدوجہد کی بدولت باوجود تمام تر سرکاری مشینری، لالچ، دھونس اور دھمکیوں کی نیشنل پارٹی کے امیدواروں نے ثابت قدم ہوکر مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہوئی، یہ کامیابی آنے والے جنرل الیکشن میں بھی انشاءاللہ پارٹی کی کامیابی کی نوید ہے، آگے چل کر اسی عزم کے ساتھ نیشنل پارٹی بلوچستان اسمبلی کو ٹھپہ اور ٹھیکیدار مافیا سے آزاد کرا کے بھرپور عوامی حمایت کی بدولت سیاسی کارکنان سے بھر دیگی۔انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ نیشنل پارٹی اور اتحادیوں کی تمام یونین کونسلز اور میونسپل کمیٹی میں کامیاب ہوئے والے چئیرمین اور وائس چئیرمینز کو اس امید کے ساتھ دلی مبارکباد دیتے ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح پر بحالی اور پارٹی منشور اور ویژن کے مطابق علاقے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیئے دن رات کام کرے گے۔


