جیونی میں یکے بعد دیگر دو زور دار دھماکے،دو کوسٹ گارڈ اہلکار زخمی
پسنی (این این آئی) جیونی شہر میں یکے بعد دیگر دو زور دار دھماکے، دھماکوں کے نتیجے میں دو کوسٹ گارڈ اہلکار زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کوگوادر کے ساحلی تحصیل جیونی شہر میں دو الگ الگ جگہوں پر زور دار دھماکے ہوئے، ایک دھناکہ سمندر کنارے مل ایریا میں ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ کوہسر چھڑائی کے پاس ہوا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آئی ڈی دھماکوں کے نتیجے میں پاکستان کوسٹ گارڑ کے دو اہلکار زخمی ہوگئے، جھنیں طبی امداد کے لئے آر ایچ سی جیونی منتقل کردیا گیا جبکہ دوسرے دھماکہ میں کسی قسم کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Load/Hide Comments


