بلوچستان جگہ جگہ چیک پوسٹوں کے بجائے سیکورٹی گشت بڑھایا جائے، مشترکہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن

کوئٹہ :مرکزی ترجمان مشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن محمودخان بادینی نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے اعلان کہ نیشنل ہائی ویزپرجگہ جگہ چیک پوسٹوں کوبارڈرز زیرو پوائنٹس پر منتقلی والے فیصلہ پرفوری عملدرآمد کیا جائے اور ایف بی آر کسٹم حکام کو صوبائی حکومت اس بات پر آمادہ کریں کہ تفتان روٹ پر قائم چیک پوسٹوں کونوشکی آر سی ڈی روڈ سے گزنلی افغان بارڈر، دالبندین آر سی ڈی روڈ سے برابچہ افغان بارڈر نوکنڈی آر سی ڈی روڈسے ڈک وغیرہ افغان ب بارڈری زیرو پوائنٹ پر اگر منتقل کیا جائے تو موجودہ حکومت کا رخشان ڈویژن پر بڑا احسان ہوگااور بیشک عین بارڈر پر خصوصی ریلیف کے ساتھ مناسب ٹیکس سسٹم متعارف کرائیں تاکہ ملکی معیشت کو یہاں سےکچھ فائدہ مل سکے،اورنیشنل ہائی ویز پرامن امان قائم کرنے کے لیے اور خطرناک مواد کے سمگلنگ کی سرکوبی کیلئے نیشنل ہائی وے پر چیک پوسٹ قائم کرنےکے بجائے متعلقہ حکام کی موبائل پٹرولنگ گشتوں کوبڑھایاجائے تاکہ دیگر عام عوام ٹرانسپورٹرز تاجر حضرات کچھ عزت اورسکون سے اپنا واحد معاشی کاروباری سفرجاری رکھ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں