بلوچستان کے سرکاری افسران کی ترکیہ زلزلے کیلئے تنخواہ سے 50 فیصد کٹوتی پر تشویش

کوئٹہ: بلوچستان کے گریڈ انیس سے اکیس تک کے افسران نے تنخواہوں سے پچاس فیصد ترکیے زلزلہ فنڈ میں کٹوتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔بلوچستان کے گریڈ انیس سے اکیس تک کے آفیسران کا کہنا ہے کہ ان میں بیشتر افیسران کا گزر بسر تنخواہ پر ہی ہوتا ہے ،ان کی تنخواہ سے یک دم پچاس فیصد کٹوتی سے ان کے گھر کے بجٹ آوٹ ہوجائے گا ،انہوں نے کہا کہ تنخواہیں ہر شخص کی ذاتی پراپرٹی ہوتی ہیں گورنمنٹ بغیر اجازت کسی کی تنخواہوں سے کٹوتی نہیں کر سکتی ہے،ان آفیسران نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک سے دو دن کی تنخواہ تو زلزلہ متاثرین کے فنڈز میں دے سکتے ہیں لیکن یک جنبش قلم پچاس فیصد کٹوتی مناسب نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں