بلوچستان پولیس کے ذمہ بجلی بلوں کی مدمیں ایک ارب روپے ادا کیے جائیں، کیسکو

کوئٹہ : کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی ٹیمیں ایسے تمام نادہندگان کے بجلی کنکشنزبلاتفریق منقطع کررہی ہے جواپنے بجلی کے واجبات کی بروقت ادائیگی نہیں کرتے جبکہ کیسکو ا±ن تمام نادہندگان کو وقتاً فوقتاً بلوں کی ادائیگی اور بجلی منقطع کرنے سے متعلقہ نوٹسز بھی جاری کئے جاتے ہیں تاکہ صارفین کسی بھی ممکنہ زحمت سے بچنے کے لئے اپنے بلوں کی ادائیگی کو ممکن بناسکیں۔بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کمپنی کے لئے مالی مشکلات میں بھی اضافہ ہوتاجارہاہے۔نادہندہ سرکاری محکموں میں بلوچستان پولیس کے ذمہ بجلی بلوں کی مدمیں تقریباًایک ارب روپے کے بقایاجات ہیں اسی طرح گورنرہاو¿س کے ذمہ تقریباً3کروڑ63لاکھ روپے جبکہ وزیراعلیٰ ہاو¿س کے ذمہ تقریباً ایک کروڑ93لاکھ روپے نیز صوبائی اسمبلی کے ذمہ 41لاکھ روپے اور ہائی کورٹ کے ذمہ بجلی بلوں کی مدمیں تقریباً89لاکھ روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں۔ جبکہ پی ایچ ای کے ذمہ بجلی کے بلوں کی مدمیں 14راب 70کروڑ روپے ہے ۔لہٰذا کیسکونے ا±ن تمام نادہندہ سرکاری محکموں اور گھریلو، کمرشل، انڈسٹریل سمیت زرعی صارفین کو نوٹسز کی صورت میں بل جمع کرانے کیلئے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ذمہ بقایاجات فوری طورپر جمع کرائیں جس کے بعد بل جمع نہ کرانے کی صورت میں نادہندگان کے برقی کنکشنزکیسکو بلاتفریق منقطع کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں