الیکشن کمیشن عدالتی فیصلہ کی حکم عدولی کررہا ،فرخ حبیب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 90 روز میں انتخابات کے عدالتی فیصلہ کی حکم عدولی کررہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوںنے کہا کہ انتخابات میں شکست کے خوف سے شہباز،زرداری،فضل الرحمن انتخابات سے بھاگ گئے اور الیکشن کمیشن انکی بھرپور مدد فراہم کر رہا ہے،90 روز میں انتخابات کے عدالتی فیصلہ کی حکم عدولی کررہا ہے۔انہوںنے کہا کہ الیکشن کمشنر پر آئین کے آرٹیکل 204A کے تحت توہین عدالت لگ سکتی جس کی 6 ماہ جیل سزا ہے۔
Load/Hide Comments


