پاک ایران باڈرٹریڈپرپابندی ختم اور خضدار کسٹم کلیکٹریٹ بند کیا جائے، گوادر کراچی ٹرالرز اینڈ گڈز اونرز
حب:گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈ گڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن کے قیام کے بعدبلوچ دشمن قوتوں نے سازشیں شروع کی سوشل میڈیاکے ذریعے ہمیں ناکام کرنے کے لئے بہت سی جعلی اورجھوٹ پرمبنی خبریں شائع کی گئی ۔ان خیالات کا اظہار صدر گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈ گڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن عبدالحمیدشاہین عمرانی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈ گڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن کاقیام ضروری اورلازم سمجھ کراس کی بنیادرکھی ہے گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈ گڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن کے قیام کے بعدبلوچ دشمن قوتوں نے اس کے خلاف سازشیں شروع کی سوشل میڈیاکے ذریعے ہمیں ناکام کرنے کے لئے بہت سی جعلی اورجھوٹ پرمبنی خبریں شائع کی گئی۔لیکن ہم حق اورسچ پرتھے ہم نے نہ صرف گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈ گڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن کوحکومت سے رجسٹرڈ کروایابلکہ آج ہم ممبران سے رابطے کے لئے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے۔ممبران کودرپیش مسائل کوحل کرنے لئے بلوچستان کے دوسرے بڑے شہرحب میں انٹرنیشنل ہائی وئے پردفترکا افتتاح کررہے ہیں۔گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈ گڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران اورممبران نے ایک آوازاورایک جان ہوکرپاک ایران باڈرٹریڈپرپابندی کے خلاف آوازبلندکی اوراس جدوجہدمیں اتحاداوراتفاق سے کامیابی ملی،آج 22لاکھ سے زیادہ لوگ جوبے روزگارہوچکے تھے ان کوواپس روزگارکی اجازت مل چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام عہدیداران،ممبران کے ساتھ ساتھ تاجران کی مشاورت سے جناب میرعبدالقدوس بزنجوصاحب وزیراعلیٰ بلوچستان،چیف سیکریٹری بلوچستان کوپاک چین راداری (سی پیک)کی کامیابی کے لئے بلوچستان کے تاجران اورٹرانسپورٹروں کوڈسڑکٹ گوادرمیں انٹرنیشنل ٹرک اسٹینڈ کے قیام کے لئے دوہزار(2000)ایکڑز۔زمین دینے اوریہ زمین بلوچستان کے تاجران۔اور۔ٹرانسپورٹروں کوBUT(مالکاناں حقوق)کی بنیادکی درخواست کی گئی ہے۔ہم نے جناب میرعبدالقدوس بزنجوصاحب وزیراعلیٰ بلوچستان،چیف سیکریٹری بلوچستان کوپاک ایران باڈرٹریڈکی کامیابی اورپاک افغان باڈرٹریڈکی کامیابی،کے لئے ،باڈر250 ،جیوانی،پسنی،اورماڑہ،تربت،مندردنگ،خضدار،اوتھل زیروپوائنٹ،پنجگورتافتان ،چمن،سمیت پاک ایران کے دیگرمقامات پربلوچستان کے تاجران اورٹرانسپورٹروں کوٹرک اسٹینڈ کے قیام کے لئے۔زمین دینے اوریہ زمین بلوچستان کے تاجران۔اور۔ٹرانسپورٹروں کویہ مقام ات پربھیBUT(مالکاناں حقوق)کی بنیادکی درخواست کی گئی ہے۔گزشتہ سال کے تباہ کن بارشوں اورسیلابوں کی وجہ سے تباہ ہونے والے بیلہ سے جھاﺅ، آواران، گشکور،ہوشاب،تربت روڈکے مختلف مقامات پرسڑکوں کی مرمت اپنی مددآپ کے تحت گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈ گڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن کے عہدیداران اورممبران کی تعاﺅن سے کرکے عوام اورٹرانسپورٹروں کوبہترسفرکرنے کاموقع ملا،ہمارے ممبران کی تعاﺅن سے مکران ڈویڑن اورقلات ڈویڑن کے عوام کوتباہ کن بارشوں اورسیلابوںمیں خردنی اشیاءکی فراہمی جاری رہی،ایساان علاقوں میں پہلی بارہوا۔ہم نے نیشنل ہائی وئے اتھارٹی ،کے ڈائریکٹرروڈ،جنرل منیجر،سے لیکرچیئرمین تک کوتحریری طورپربارشوں اورسیلاب سے تباہ ہونے والی سڑکوں،اورپلوں کی ٹوٹ پھوٹ سے آگاہ کیاساتھ ہی فنڈ کی منظوری کرواکر۔زیروپوائنٹ اتھل سے لیکرگوادرتک اہم روڈN-10 کی نہ صرف مرمت کروائی بلکہ ،ٹوٹے ہوئے پلوں کی مرمت کاکام بھی کروایا۔بیلہ سے حب چوکی تک N-25 روڈپرجوپل اورپلیاں تباہ اورٹوٹ پھوٹ گئے تھے۔نیشنل ہائی وئے اتھارٹی ،کے ڈائریکٹرروڈ،جنرل منیجر،کے ساتھ ملکران کی تعمیراورمرمت کافنڈحاصل کرواکردیا۔ہم نے نیشنل ہائی وئے اتھارٹی ،کے ڈائریکٹرروڈ،جنرل منیجر،ممبرزکے ساتھ ساتھ چیئرمین تک رسائی حاصل کی اوران بیلہ سے جھاﺅ105کلومیٹرروڈاورجھاﺅسے لیکرآواران تک 50کلومیٹرروڈ پرغیرمعیاری کام،اورناقص میٹریل کے استعمال کوروکنےاورکام کی رفتارتیزکرنے پرآمدہ کیا۔مزیدیہ کہ بیلہ سے جھاﺅآواران روڈ کوحکومت جانب سے مکمل نظراندازکردیاگیاتھابجٹ میں اس کے لئے ایک پیسہ فنڈ نہیں تھاریکارڈ چیک کرسکتے ہیں آپ لوگ اس اہ روڈ کے لئے ہم نے کچھ فنڈ حاصل کیامزیدفنڈ حاصل کرنے کے لئے کوشش کررہے۔ہم نے نیشنل ہائی وئے اتھارٹی ،کے ساتھ و¿ملکرگوادرسے تربت،پنجگور،سوراب تک ٹوٹے ہوئے پلوں کے لئے فنڈحاصل کرواکران کی مرمت کاکام شروع کروایاہے۔ہم سب کی مشترکہ کوشش رہی کہ اپنے تاجران بھائی اورٹرک مالکان کے لئے آسانی پیداکی جائے ان کے مشکلات میں کمی ہو۔اس کے لئے یونین کے عہدیداران ہراہم ادارے کے دفاترگئے ان اداروں سے رابطے کئے ان اداروں کے سربراہوں کوبلوچستان میں ٹرانسپورٹ کودرپیش مسائل سے آگاہ کیااورجہاں تک ممکن ہوا۔ممبران کے لئے رعائیت اورسہولت حاصل کی اوریہ سب کچھ آپ سب کے تعاﺅن سے ہوا۔آئندہ کے لئے اغراض ﺅ مقاصد۔ہم عہدیداران کی کوشش ہے کہ اپنے ممبران کوقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کریں۔ہم سب کی مشترکہ کوشش ہے کہ اپنے ممبران کراچی نادرن بائی پاس پرحکومت سندھ کی جانب سے سی پیک منصوبے کے لئے 1100ایکڑز۔رقبے پربننے والے ٹرک اسٹینڈمیں اپنے تمام ممبران کوحکومت سے پلاٹ حاصل کرکے دیں۔ہم سب کی مشترکہ کوشش ہے کہ اپنے ممبران کوپاک ایران باڈرٹریڈکے لئے اورپاک افغان باڈرٹریڈکے لئے۔باڈر250 ،جیوانی،پسنی،اورماڑہ،تربت،مندردنگ،خضدار،اوتھل زیروپوائنٹ،پنجگورتافتان ،چمن،سمیت پاک ایران باڈرکے دیگرمقامات پر تاجران اورٹرانسپورٹروں کی سہولت کے لئے بننے والے ٹرک اسٹینڈمیں اپنے تمام ممبران کوحکومت سے پلاٹ حاصل کرکے دیں۔ ہم سب کی کوشش ہے کہ بیلہ سے جھاﺅ105کلومیٹرروڈ۔اور۔جھاﺅسے لیکرآواران تک 50کلومیٹرروڈکاتعمیرکام جلدازجلدمکمل ہوں۔اوراس روڈ کوسی پیک روڈموٹروئے نمبرM-08 کے ساتھ ملادیاجائے۔ہم سب کی کوشش ہے کہ اپنے ممبران کے لئے ملکی اداروں جوشعبہ ٹرانسپورٹ سے منسلک ہے زیادہ سے زیادہ سہولت حاصل کرکے دیں۔یہ سب ہوگاآپ لوگوں کے تعاﺅن اوردلچسپی سے امیدہے آپ سب کاتعاﺅن جاری رہے گا۔ہم سب نے بہت کم وقت میں زیادہ سہولیات اپنے ممبران کو فراہم کرنے کوشش کی اورآئندہ بھی آپ لوگوں کی خدمت کے لئے دن رات حاضرہونگے۔ کسٹم کلیکٹرخضدارکاقیام تاجران ،عوام،اورٹرانسپورٹروں کوکسی صورت منظورنہیں اس کے قیام سے عوام،تاجران اورٹرانسپورٹ برادری کے مسائل میں اضافہ ہواملکی چیئرمین فیڈربورڈآف ریونیو،اورممبرکسٹم پاکستان کی جانب سے یہ کاروائی اورفیصلہ آئین اورقانون کے خلاف ہیں اس سلسلے میں ہم مکران چیمبرآف کامرس اورتاجران کے ساتھ ہے اگر کسٹم کلیکٹرخضدار ختم نہ کیاگیاتومکران چیمبرآف کامرس اورتاجران کی جانب سے کال ملینے پربلوچستان بھرمیں غیرمعینہ مدت تک پہیہ جام ہڑتال کرنے کے ساتھ ساتھ اہم شاہراہوں پردھرنادیکھ کربلاک کردینگے۔شرکاءگوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن،کے حاجی ظفرعلی رخشانی،عبدالحمیدشاہین عمرانی،آغافیصل رخشانی،حاجی کریم کلیڈزئی،حاجی سلیم کلیڈزئی،حاجی محمداسلم لہڑی،حاجی عبدالہارونی،حاجی منظورزہری،میرنعیم چنال،ملاوحیدقلندارانی ،عبدالغنی قلندرانی،نادل رخشانی،حاجی امان ا?رخشانی،حاجی نیازرند،شہیک بلوچ،حاجی نجیب رند،ملافدااحمددشتی،انورسنگور،قادربلوچ،حاجی عبدالعزیزپنجگوری،حاتم جان محمدحسنی،محبوب علی ایڈوکیٹ،صلاح الدین قمبرانی،سردارمحمداسلم میروانی،مکران چیمبرآف کامرس کے صدرعبدالغفاررند،اکرام بہارپنجگوری۔حاجی ولی محمدلہڑی سابق نائب ناظم کوئٹہ،حاجی ممتازلہڑی سدابہارکوچ سروس،حاجی محمدرفیق لہڑی،میرعلی نوازلہڑی،سردارزادہ میرفضل رودنی،میرآصف نوازسمالانی،میراسفندلہڑی،میربالاچ لہڑی،میرامدادلہڑی،میرقمرلہڑی،غلام سرورمحمدحسنی،نواب زادہ آغاغلام رسول نوشیروانی،عبدالستارریکی،ڈاکٹراسماعیل ریکی،سعیدعلی زئی،ماسٹرغلام محمدزہری،حبیب محمدحسنی،حاجی لشکری پنجگوری،خالد محمدحسنی،زاہدپنجگوری،سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرزکے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری اخترسعیدخان۔آل پاکستان بس اینڈوین اونرزویلفیئرایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری مرادخان درانی،عامرکشمیری موجود تھے۔


