پاکستانیوں کے رشتے کروانے شروع کردیے، اس کام میں ماہر ہوں، جمائما

لندن : سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں کے رشتے کروانے شروع کردئیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز جمائما کی فلم "Whats Love Got to Do with It” کا لندن میں پریمیئر ہوا جس کے ریڈ کارپٹ پر سجل علی سمیت دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانیوں کے رشتے کرانے شروع کردیے ہیں اور وہ اس کام میں ماہر ہیں۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے بتایا کہ حال ہی میں ایک پاکستانی جوڑے کا رشتہ کرایا ہے اور وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ دوسری جانب فلم کے پریمئیر میں شرکت کیلئے جمائما نے جلد پاکستان جانے کے ارادے کا بھی اظہار کیا۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصا ف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے کہاہے کہ عمران پر حملے کی خبر ملی تو سلیمان، قاسم اور ٹیریان کا خیال آیا۔یہ بات جمائمہ کے حوالے سے برطانوی نیوز ویب سائٹ ڈیلی میل میں کہی گئی ہے۔واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کا کیس اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ میں زیرِ سماعت ہے۔اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر شعیب شاہین نے کہا تھا کہ ٹیریان سے متعلق جمائمہ کے بیان کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں