کرونا وائرس, تفتان سے 2ہزار زائرین کو کوئٹہ روانہ کردیا گیا
کوئٹہ:کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے بلوچستان سے ملحقہ ایرانی سرحد 15ہویں اور پاک افغان سرحد 7 ویں روز بند ہے۔ اسکریننگ مکمل ہونے پر تفتان سے 2 ہزار زائرین کو کوئٹہ روانہ کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق گزشتہ روز مزید 200 افراد پاکستان میں داخل ہونے کے بعد 4 مختلف مقامات پر قائم قرنطینہ سینٹروں میں موجود زائرین، طلبا اور تاجروں کی تعداد 4000 ہوگئی۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق کسی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، 2000 زائرین کو اسکریننگ مکمل ہونے پر 30 بسوں کے قافلے کے ذریعے کوئٹہ روانہ کیا جا رہا ہے، جہاں ان کی دوبارہ اسکریننگ ہوگی۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ 814 پنجاب 503 زائرین کا تعلق کوئٹہ سے ہے، زائرین کو 7 روز تک قرنطینہ سینٹر میں ر رکھا گیا تھا۔پاک افغان بارڈر چمن 7 ویں روز بھی ہر قسم کی آمدو رفت و تجارت کے لئے بند ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق پاک افغان بارڈر پر اب تک 1500 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے