43پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کا معاملہ، سپیکر کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کی استدعا مسترد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے 43 ارکان اسمبلی نے استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر سے 7 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم ریاض فتیانہ سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست میں سپیکر کی جانب سے استعفیٰ منظور کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ممبران کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا اقدام معطل کر رکھا ہے، عدالت نے نوٹیفکیشن نہ لگانے پر سپیکر کی جانب سے استعفی منظور کرنے کا اقدام معطل نہیں کیا، درخواست کے ساتھ سپیکر کی جانب سے استعفی منظور کرنے کا نوٹیفکیشن لف کر دیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سپیکر کی جانب سے 42 ممبران کے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔عدالت نے سپیکر کے نوٹیفکیشن کو فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سپیکر سمیت دیگر سے 7 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں