مولانا ہدایت الرحمن نے بھوک ہڑتال ختم کردی، حق دو تحریک کے 4 کونسلر گرفتار

کوئٹہ :گوادر ،جیل انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دیئے، حق دوتحریک کے سربراہ مولاناہدایت الرحمان نے اپنی ہڑتال ختم کردی ،ضمانت مسترد ہونے پر حق دوتحریک کے چارکونسلران کو پولیس نے گرفتارکرلیاتفصیلات کے مطابق جوڈیشل لاک اپ میں قید حق دوتحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی ہے ،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے جیل انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے خلاف جیل میں بھوک ہڑتال شروع کردیاتھا گزشتہ روزجیل انتظامیہ نے مولانا ہدایت الرحمان کے سامنے سرینڈرکی جس پر مولاناہدایت الرحمان نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی دوسری جانب سیشن کورٹ گوادر کی عدالت نے عبوری ضمانت مسترد ہونے پر حق دو تحریک کے چار کونسلر فیصل، ملا عمر، یاسر اور امتیاز کو پولیس نے گرفتار کرلیا حق دو تحریک کے ترجمان کے مطابق گرفتارکونسلران کی ضمانت کے لیئے دوبارہ سیشن کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں