پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، کوئٹہ میں لوکل بسوں کا کرایہ بھی بڑھا دیا گیا

کوئٹہ : پٹرول کیا ہوا مہنگا ¾ رکشوں کے کرایوں سمیت لوکل بس والوں نے بھی 10 روپے اضافے کے ساتھ کرایہ 50 روپے فی سواری کر دیاآئے دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے جہاں ہر چیز عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دی ہے وہی آمدورفت کے سستے ترین ذرائع کو بھی عوام کی دسترس سے دور کر دیا ہے لوکل بس ایسوسی ایشن کی جانب سے لوکل بس کے کرایوں میں 10 روپے اضافہ کردیا ہے اب فی سواری لوکل بس میں چند منٹ کے مسافت کا کرایہ 50 روپے دے گئی لوکل بس ایسوسی ایش کے صدر ٹکری سعید سمالانی کے مطابق پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے بس مالکان کو نقصان ہو رہا ہے اس لیے کرا یہ میں اضافہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر اس طر ح پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہا تو مجبوراً ہمیں کرایوں میں مزید اضافہ کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں