بلوچستان، سات روزہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم چھٹے روز بھی جاری
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے 9 اضلاع کی 27 یونین کونسلز میں سات روزہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے چھٹے روز بھی ہزاروں بچوں کو پو لیو ویکسین پلا ئی گئی ۔ مہم کے دوران ایک لاکھ27ہزار کے قریب بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس سلسلے میں 575 ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہیں، انسداد پولیو مہم 9اضلاع کے37 انتہائی حساس یونین کونسلز اور پناہ گزین کیمپوں میں بھی جاری ہیں سیکرٹری صحت بلو چستان کے مطابق مہم کے دوران سیکورٹی کیلئے لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہیں، بلوچستان میں جنوری سال 2021 سے اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ نا ہی بلوچستان کے ماحول میں اپریل 2021 سے اب تک پولیو وائرس رپورٹ نہیں ہوا ہے ملک کے دیگر صوبوں کے اضلاع اور افغانستان میں پولیو وائرس کی موجودگی بلوچستان کے بچوں کے لئے بڑا خطرہ ہے،انہوں نے کہا کہ ویکسین نہ پلا نے اور لگوانے سے بچوں کو بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔


