چاغی میں چینی کے گوداموں پر چھاپے، تین ٹرکوں سے ہزاروں یوریا بیگ بر آمد

کوئٹہ : چاغی میں کسٹمز حکام اور لیویز فورس کی یوریا اور شوگر اسمگلر ما فیا کیخلاف مشترکہ کارروائیوں میں 2ہزار 1سو 60یوریا بیگز بر آمد کر لئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق چاغی میں کسٹمز اور لیویز نے مشترکہ کاروائیاں کر تے ہوئے دوران تلاشی تین ٹرکوں سے یوریا کے 2ہزار 1سو 60بیگز بر آمد کر کے قبضے میں لے لئے ۔ ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق کسٹمز اور لیویز نے تین روزقبل نو کنڈی کے گوداموں میں چھاپے مار کر یوریا اور شوگر بر آمد کر کے قبضے میں لیکر مقدمات درج کر لئے ۔ ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران کسٹمزحکام نے یوریا کے 5ہزار 5سو98بیگز ،ڈیزل،بے ٹلنیوچالیا اور200 تھیلے چینی کے بر آمد جبکہ لیویز فورس نے یوریا کے 7ہزار 8سو 25بیگز بر آمد کر کے قبضے میں لئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق قبضے میں لی گئی اشیاءکی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 5سو سے 6سو ملین روپے سے زائد بنتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق یوریااورشوگر کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے مزید کاروائیاں جا ری رہیں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں