نقیب اللہ قتل کیس،رائوانوارسمیت دیگر کی بریت کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر را ئوانوار سمیت دیگر کی بریت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ۔رواں برس 23 جنوری کو کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا اور اس وقت کے ایس ایس پی ملیر را ئوانوار سمیت 18 دیگر ملزمان کو بری کردیا تھا۔کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل نقیب اللہ کے بھائی شیر عالم کی جانب سے دائر کی گئی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو بری کرکے شواہد ہو نظر انداز کیا ہے، اس لئے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
Load/Hide Comments


