مطالبات کی عدم منظوری کیخلاف ژوب میں گورنمنٹ ٹیچرز کا احتجاجی مظاہرہ
ژوب (آن لائن) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اپ گریڈیشن نوٹیفکیشن کے عدم اجرا فری میچور انکریمنٹ کی کٹوتی ٹائم سکیل کی بندش ودیگر مطالبات کیلئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے ضلعی صدر فتح خان مندوخیل ڈویژن صدر محمد ایوب مندوخیل چیئرمین عبدالطیف مندوخیل جنرل سیکرٹری مشہود شاہ اخوندزادہ اور مولوی قادر خان نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ جائز مطالبات کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے تحریک کا آغاز ژوب سے ھو چکا ھے 3 مارچ کو ژوب ڈویژن کا اجلاس ہے جسمیں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ اس سخت مہنگائی میں غریب ملازمین کیساتھ ہٹ دھرمی قابل مذمت ھے ملازمین اپنے صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ھو اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے انشااللہ جیت حق کی ھو گی ظالم حکومت کو ملازمین کے جائز حقوق کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے انھوں نے کہا کہ افسوس ھے ھماری قیادت اس میں مخلص نہیں ھے ھم اپنے اساتذہ کیساتھ ھیں اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے تین مارچ کو ژوب ڈویژن کا اجلاس ھو گا جس میں تحریک کے آئندہ کا لائحہ عمل طے ھو گا جائز مطالبات کی منظوری تک ھماری تحریک جاری رھے گی اساتذہ کے جائز حقوق سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے ظالم اور نااہل حکومت آئے روز عوام اور ملازمین پر مہنگائی بم گرا دیتی دوسری جانب اساتذہ سے ناجائز مراعات لے رھی ھے جو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور اساتذہ کے حقوق کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔


