سیلاب میں بہہ جانے والی محکمہ زراعت لسبیلہ کے 5 سو ملازمین کی سروس بک دوبارہ نہ بن سکی

اوتھل (آن لائن) سیلاب میں بہہ جانیوالے محکمہ زراعت لسبیلہ کے ملازمین کے سروس بک تاحال دوبارہ نہ بنائے جاسکے،500 سے زائد ملازمین سروس بک نہ ہونے سے سخت پریشان،فوت شدہ ملازمین کی بیوائیں پینشن سے محروم،تفصیلات کیمطابق جولائی 2022 کے سیلاب سے تباہ شدہ زراعت کے کوکونٹ فارم میں بہہ جانیوالے ملازمین کے ریکارڈ تاحال دوبارہ بنائے نہ جاسکے،لسبیلہ زراعت کے دفاتر سیلاب میں مکمل طور پر تباہ ہوگئے اور تقریباً 500 سے زائد ملازمین کے سروس بک بھی سیلاب کی نظر ہوگئے،جن میں واٹر مینجمنٹ ،زراعت توسیع ،کوکونٹ فارم سمیت دیگر دفاتر کے ملازمین کا ریکارڈ شامل تھا،متاثرہ دفتر کا حکام اعلیٰ نے سروے بھی کیا تاحال 7 ماہ ہونے کو ہیں لیکن دوبارہ ملازمین کے سروس بک کا کام شروع نہ ہوسکا سیلاب میں بہہ جانیوالے ملازمین کے سروس بک میں 25 ایسے ملازمین ہیں جو فوت ہوچکے ہیں جن کے لواحقین کو شدید مشکلات درپیش ہیں ان ملازمین کی بیوائیں پینش و حقداری سے بھی محروم ہوکر رہ گئیں ہیں واضع رہے کہ جولائی 2022 سیلاب سے تباہ ہونیوالے کوکونٹ فارم و ملازمین کے ضائع ریکارڈ سے سیکرٹری زراعت اور ڈی جی زراعت کو بھی آگاہ کیا گیا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ دفتری کام کو نمٹانے میں محکمہ زراعت لسبیلہ کے ذمہ داران سست روی کا مظاہرہ کررہے ہیں محکمہ کے ملازمین اور فوت شدہ ملازمین کی بیواو¿ں نے سیکریٹری زراعت بلوچستان اور ڈائریکٹر جنرل زراعت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ زراعت لسبیلہ کے ملازمین کی سروس بک دوبارہ بنائی جائے تاکہ ملازمین کو درپیش مسائل سے نجات مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں