پاک ایران سرحد پر تیل کا کاروبار مقامی افراد کا حق ہے، رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، تاجر برادری

تربت (آن لائن) ضلع آواران کے کاروباری شخصیت اور زمیادگاڑی مالک بالاچ ساجدی کی سربراہی میں محمد طاہر داو¿دی اور استاد شربت بلوچ نے جوسک میں ایک پر ھجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران سرحد پر تیل کا کاروبار مکران کیساتھ ضلع آواران کے کاروباری افراد کا حق ہے، لیکن مختلف حیلے بہانوں سے آواران کے تیل کے کاروباری افراد کیلئے مشکلات اور رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔ بالاچ ساجدی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ شفاف طریقے سے بارڈرٹریڈ کے معاملات چلا رہے ہیں، آواران کے زمیاد گاڑیوں کی لسٹ ڈپٹی کمشنر اور حمل بلوچ کے ماتحت تھا لیکن کچھ قوتوں نے لسٹ غیرمتعلقہ افراد کے حوالے کیاہے، جس پر ہمیں شدید اعتراض اور تحفظات ہیں اسلئے متعلقہ ذمہ دار حکام سے مطالبہ ہے کہ آواران لسٹ کی زمہ داری ڈپٹی کمشنر اور حمل بلوچ کے حوالے کرائیں. پریس کانفرنس سے یہ بھی مطالبہ کیاگیاکہ لسٹ کے تحت ضلع آواران کی گاڑیوں کی نوبت صرف 50 ہے بڑھا کر کم از کم 100 کیے جائیں اگر آواران نوبت کے لسٹ واپس ڈی سی کیچ کے حوالے اور گاڑیوں کی نوبت 50 سے 100 نہ کیاگیا تو روڈ بلاک سمیت سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں