ایران میں مساجد کو کھول دیا جائے گا

ایران میں ہفتے کے روز سے تمام مساجد کو کھولا جا رہا ہے۔ ایرانی صدرحسن روحانی کے مطابق ملک بھر کی مساجد آج ہفتے کے روز سے مکمل طور پر کھول دی جائیں گی۔

ایران بھر میں مساجد کو عبادات کے لیے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے، حالاں کہ ابھی کئی علاقوں میں کورونا وائرس کے پھلاؤ کی شرح خاصی بلند ہے۔

سرکاری ٹی وی چینل پر اپنے خطاب میں کہا کہ شاپنگ مالز جو شام چھ بجے تک کھولے جا رہے تھے، اب ان کے دورانیے میں بھی توسیع کیا جا رہی ہے۔ حالیہ کچھ دنوں میں ایرانی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں عائد کردہ لاک ڈاؤن میں پے در پے نرمی کی ہے۔

حسن روحانی نےکوئی حتمی تاریخ تو نہیں بتائی تاہم کہا کہ مساجد کے دروزے عوام کی روزمرہ کی عبادت کے لیے کھولے جا رہے ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ سماجی دوری اور صحت کے ضوابط پر عمل کیا جائے۔

ایران میں حکام سماجی دوری اور دیگر ضوابط پر عمل درآمد کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہیں، جن میں بغیر ماسک سفر کرنے والے افراد کو بسوں اور میٹرو ٹرین میں سفر سے روکنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

کورونا وائرس کے انسداد کی حکومتی ٹاسک فورسز کے سربراہ علی رضا زالی نے سرکاری میڈیا پر بات چیت میں کہا کہ دارالحکومت تہران کی صورت حال اب بھی اطمینان بخش نہیں ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ سماجی دوری اور صحت کے ضوابط پر مزید سختی سے عمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں