چمن، پولیس ناکے پرفائرنگ، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک

چمن(مانیٹرنگ ڈیسک)پریس کلب کے سامنے پولیس ناکے پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور موقع پر ہلاک جبکہ دوسرافرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے ایدھی ناکہ پر ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کےقریب پولیس کی معمول کی چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار 2 مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔ قریب ہی پریس کلب سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکار کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آورہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔زخمی اہلکار کو فوری طور طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں