میکسیکو، تارکین وطن کی بس حادثے کا شکار ، 17 افراد ہلاک
میکسیکوسٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)میکسیکو میں تارکین وطن کی بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ 15 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔حکام نے کہا کہ حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے دو افراد ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں اور 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں 45 تارکین وطن سوار تھے جن کا تعلق وینزویلا، کولمبیا اور وسطی امریکا سے تھا۔
Load/Hide Comments


